ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

عمان کی جونیئر ہاکی ٹیم بھی چار میچز کیلئےپاکستان کا دورہ کریگی

عمان کی جونیئر ہاکی ٹیم بھی چار میچز کیلئےپاکستان کا دورہ کریگی

27 March 2025

ایک نیوز(چودھری اشرف)جرمنی کے بعد اب عمان کی جونیئر ہاکی ٹیم بھی چار میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرئے گی،لاہور اور اسلام آباد ان میچز کی میزبانی کرینگے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی، سیکرٹری رانا مجاہد علی اور عمان ہاکی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر آپریشنر شاکر منیر نے پریس کانفرنس کی۔

 طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ جرمنی ہاکی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے جونیئر کھلاڑیوں کو بہت تجربہ ملا ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اب عمان کے ساتھ سیریز کافی معاون ثابت ہوگی۔

سیکرٹری رانا مجاہد کے مطابق ورلڈ کپ سےپہلے جونیئر ٹیم کے لیے پچیس میچز کو یقنی بنانے کی کوشش کر رہےہیں،عمان کے ساتھ سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹیم کا کیمپ تین اپریل سے لگایا جائے گا۔

  عمان ہاکی کے نمائندے شاکر منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ سیریز عمان ہاکی کو بہت فائدہ ہوگا، بعد ازاں صدر پی ایچ ایف کے دفتر میں سینئرٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے تمغہ امتیاز ملنے پر کیک بھی کاٹا گیا۔

 

>