ایک نیوز:امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کوبراہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق براہ راست بات چیت سے دوسرے فریق کوسمجھنے کازیادہ بہتر موقع ملتاہے ، ایران مصالحت کاروں کواستعمال کرناچاہتا تھامگر شاید اب ایسا نہیں، امکان ہے ایران براہ راست بات چیت پرآمادہ ہوجائے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اورامریکا نے بلاواسطہ بات چیت پراتفاق کرلیا ،ایرانی ایٹمی منصوبے پربات چیت کےادوار اومان میں منعقد ہوں گے،امریکااورایران کےدرمیان اگلے 3 ہفتوں میں بات چیت شروع ہونے کاامکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف ڈبلیو ٹی او کے اصولوں سےمتصادم،پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا
دوسری جانب چین کی طرف سے امریکی مصنوعات پرٹیرف عائد کرنے پرٹرمپ کاردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ چین نے امریکی ٹیرف سے گھبرا کر غلط اقدام اٹھایا،یہی ایک چیز ہے جوچین برداشت نہیں کرسکتا،چین نے امریکی مصنوعات کی درآمدا پر34فیصد ٹیرف عائد کیا، چین نے امریکی چکن کی درآمدی پر بھی پابندی عائد کردی ۔
چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کااطلاق 10اپریل سے ہوگا۔