ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

گوشوارے جمع کرانے کا عمل آسان بنائیں گے:وزیرخزانہ

زیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں کمی ایک بہت بڑی بات ہے

05 April 2025
Finance, Minister, pakistan

ایک نیوز:وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے گوشوارے جمع کرانے کا عمل آسان بنائیں گے، تنخواہ دار طبقہ کنسلٹنٹس کے بغیر گھر بیٹھ کر ٹیکس فائل کریں گے، لوگ پیچیدہ نظام کی وجہ سے ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں کمی ایک بہت بڑی بات ہے، توانائی شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، پرائیویٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، 24ادارے نجکاری کیلئے نجکاری کمیشن کے حوالے کیےہیں، پی آئی اے کی نجکاری کا راونڈ ٹو رواں ماہ ہونے کا امکان ہے، سرکاری اداروں کی وجہ سے سالانہ 800 سے ہزار ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزارتوں اور اداروں کی رائٹ سائزنگ کیلئے کام جاری ہے،پینشن اصلاحات کا عمل ملک میں پہلی بار شروع ہو چکا ہے،سرکاری قرضوں میں کمی لائی جا رہی ہے، قرضوں میں سود کی ادائیگی میں 1 ٹریلین کی کمی آئے گی، ہر شعبے کو اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہو گا،ایف ڈی آئی میں لوکل انوسٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، ہائی ٹیکسز، ہائی فنانسنگ لاگت، بجلی کی قیمتیں انسٹمنٹ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے ڈالرمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا کوئی وفد اس وقت پاکستان نہیں آیا، اس وقت ہم بجٹ تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں، آئی ایم ایف کا وفد مئی میں پاکستان آئے گا، جون کے آخر تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 10.6 فیصد حاصل کر لیں گے، گزشتہ سال ریوینیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال ٹیکس ریوینیو میں 32.5 فیصد اضافہ ہوا، نئے ٹیکس فائلرز سے 105 ارب روپے حاصل کئے گئے۔

رواں سال تاجروں سے 413 ارب روپے حاصل کئےگئے، ہم ٹیکس بیس کو بڑھانے میں درست سمت میں جا رہے ہیں،ہم نے ایف بی آر میں بہتر طریقے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

>