ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کیخلاف امریکا میں مظاہرے

بوسٹن،شکاگو،لاس اینجلس،نیویارک اورواشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے ہوئے

06 April 2025
USA,protest

ایک نیوز:ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کےخلاف امریکا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

بوسٹن،شکاگو،لاس اینجلس،نیویارک اورواشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے ہوئے،ا مریکا کی 50 ریاستوں میں 1200سے زائد ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین کی ٹرمپ کی سماجی ،معاشی،امیگریشن اورخارجہ پالیسی پرشدید تنقید،مظاہرین نے سرکاری محکموں کی بندش اورملازمین کی برطرفیوں پرایلون مسک کونشانہ بنایا ۔

حکومت پرارب پتیوں کاقبضہ ہوگیا،ایلون مسک کوحکومتی امور سے بے دخل کرنے کامطالبہ روزپکڑ نے لگا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کاامریکا نہیں چاہتے،کینیڈا الگ ہوگیا،یوکرین کودھوکا دیا جارہاہے۔

گرین لینڈ کودھمکیاں ناقابل قبول ہیں،دنیا بھر کے ممالک پربھاری محصولات لگا کر معیشت کوتباہ کیا جارہا ہے،برطانیہ،فرانس،جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی ٹرمپ کےخلاف مظاہرے جاری ہیں۔

امریکی ریاستوں میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور یو ایس ایڈ کی بندش کے خلاف  مظاہرے | Urdu News – اردو نیوز

دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی،یہ ایک معاشی انقلا ب ہے، جیت ہماری ہوگی،مضبوطی سے کھڑے رہیں،یہ آسان نہیں ہوگا،آخر ی نیتجہ ہمارے حق میں ہوگا۔

ماہرین معاشیات نے کہا کہ درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، امریکا میں کساد بازاری کاخطرہ پیدا ہوگیا، امریکی کاروباری ادارے اس سال 500 بلین ڈاکر کااضافی ٹیکس دیں گے۔

>