ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بنگالی نوجوان کی تیارکردہ بیڈ کار سوشل میڈیا پر وائرل

اس بستر گاڑی میں سٹیئرنگ، بریکس اور ریئر ویو مرر بھی لگا ہوا ہے

06 April 2025
bangal,bed car

ایک نیوز:مغربی بنگال کے نوجوان کی تیارکردہ بیڈ کار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 ستائیس سالہ نواز شیخ نے ایک سال کی محنت اور دو لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد بستر کو تیز رفتار گاڑی میں تبدیل کردیا۔

 اس بستر گاڑی میں سٹیئرنگ، بریکس اور ریئر ویو مرر بھی لگا ہوا ہے، ایک آرام دہ میٹرس، تکیے اور رنگین بیڈ شیٹ رکھی گئی ہے۔ 

نواز شیخ نے عید کے موقع پر اس بستر گاڑی کو سڑکوں پر چلایا اس دوران انہیں کچھ مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا،شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اس بیڈ کار کو بہت محنت سے بنایا ہے،اس پر ایک سال کی دن رات کی محنت لگی ہے ۔

 مرشدآباد کے 27 سالہ نوجوان نواز شیخ نے عید کے موقع پر یہ بستر گاڑی سڑکوں پر چلائی جسکی بدولت وہ فوراً مشہور ہوگئے، تاہم شہرت کے ساتھ کچھ مسائل بھی سامنے آئے، رانی نگر، ڈومکل ریاستی روٹ پر ٹریفک جام کے دوران پولیس نے اس گاڑی کو روکا اور اس کو توڑ پھوڑ دیا۔

علاوہ ازیں اس شخص کو کاپی رائٹ کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا ہوا،یہ وائرل ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس نے 1لاکھ سے زائد ویوز حاصل کئے ہیں۔

دیکھنے والوں نے اس ویڈیو پر مختلف قسم کی مزاحیہ اور تعریفی تبصرے کئے ہیں، کچھ نے ہنسی مذاق میں کہا کہ ’بھائی، نمبر پلیٹ کہاں ہے؟‘ جبکہ دیگر نے اس انوکھے ایجاد کی تخلیق کو سراہا۔

 

 

>