ایک نیوز:آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کل پیر سے شروع ہونگے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا دو ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دوسرا مشن آئیگا ،آئی ایم ایف مشن 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کرے گا۔
آئی ایم ایف حکام وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک، ایف بی آر ، منصوبہ بندی کمیشن اور نجکاری کمیشن سے مذاکرات کریں گے، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا، نیپرا اور پی ٹی اے حکام سے مذاکرات کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف مشن بینکنگ سیکٹر، کنسٹریکشن اور چینی کے شعبے میں مسابقت کا جائزہ لے گا۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے سینئر عہدیدار ایرک مائیر 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
ایرک مائیر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ،ایرک مائیر پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے ،ایرک مائیر کی پاکستانی حکام سے دہشتگردی کے خلاف تعاون پر بات چیت ہوگی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرک مائیر پاکستانی حکام سے امریکی کمپنیوں کے مواقع پر بات کریں گے،امریکی وفد میں مختلف ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے، ایرک مائیر کا دورہ پاک امریکا تعاون کا تسلسل ہے۔