ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنےڈی آئی خان ٹکواڑامیں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔
آپریشن کےدوران مؤثرکارروائی کےنتیجےمیں9خوارج ہلاک ہوئے،ہلاک خوارج میں سرکردہ لیڈرشیریں بھی شامل تھے،آپریشن کےدوران مختلف نوعیت کےہتھیاراورگولہ بارودبرآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارجی شیریں قانون نافذکرنےوالےاداروں کوانتہائی مطلوب تھا، خو ا ر جی شیریں20مارچ کوکیپٹن حسنین اخترکی شہادت کےواقع کابھی ذمہ دارتھا ،آپریشن کے د و ر ا ن انتہائی مکروہ واقع کےذمہ داران کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاگیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقےمیں ممکنہ خارجیوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن بھی کیاگیا، سیکیو رٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی،8خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 5اور6اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی تھی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8خوارج کو جہنم واصل کیا جبکہ 4زخمیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی۔
توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف اورصدر مملکت آصف علی زرداری نےڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے9خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نےکارروائی کے دوران دہشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی،دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔