ویب ڈیسک:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں، امریکی تیل کے نرخ 2فیصد کم ہوگئے جس کے بعدقیمت 60ڈالر فی بیرل تک آپہنچی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد2فیصد کمی ہوئی ہے،
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 2فیصد کمی کے بعد60ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی 2فیصد کمی کے بعد 63.39 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے،زیادہ تر ممالک کیلئے امریکی ٹیرف میں تعطل کے بعد بینچ مارک خام تیل کے معاہدے سیشن کے دوران7فیصد تک گرنے کے بعد بدھ کو 4فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے تھے۔