ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

انسٹا گرام کاٹک ٹاک کے مقابلے پر سرچ فیچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ

میٹا کی خواہش ہے کہ اب ٹک ٹاک کو سرچ انجن کے شعبے میں بھی ٹکر دی جائے

10 April 2025
social media, tik tok, instagram

ویب ڈیسک:انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا ہے کہ کمپنی کیجانب سے ایپ کے سرچ فیچر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

انسٹا گرام کو اس شعبے میں کافی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ حریفوں کا مقابلہ کرسکے،بیشتر نوجوان اب انٹرنیٹ سرچ کیلئے گوگل کی بجائے سوشل میڈیا ایپس کا رخ کر رہے ہیں،ایڈم موسیری نے کہا کہ ہم انسٹا گرام سرچ پر کام شروع کر رہے ہیں کیونکہ ایپ میں بہت زیادہ حیرت انگیز مواد موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹا گرام نے اپنے صارفین کیلئےایک بہترین فیچر متعارف کروادیا

انہوں نے بتایا کہ ابھی انسٹا گرام میں کسی قسم کے مواد کو سرچ کرنے کا عمل کچھ زیادہ اچھا نہیں،ابھی کافی کام کرنا ہوگا مگر اس سے صارفین کے لیے انسٹا گرام میں چیزیں ڈھونا زیادہ آسان ہو جائے گا، حا لیہ برسوں میں نوجوان صارفین نے روایتی انٹرنیٹ سرچ کی بجائے غیر روایتی طریقوں کو اپنانا شروع کر دیا تھا۔

ایڈم موسیری کے بیان سے عندیہ ملتا ہے کہ میٹا کی خواہش ہے کہ اب ٹک ٹاک کو سرچ انجن کے شعبے میں بھی ٹکر دی جائے۔

>