ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سپریم کورٹ میں9مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت15اپریل کو ہوگی

10 April 2025
supereme court, 9 may, case

 ایک نیوز:سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے۔

 عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کیخلاف اپیل 14اپریل کو مقررکی گئی ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت15اپریل کو ہوگی ،اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی۔

 اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران کے پی حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا ،تین رکنی بنچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اور رہنمائوں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے4ماہ میں9مئی سے متعلق مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں 4 ماہ میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کا فیصلہ کریں اور ہر 15 دن کی پیش رفت رپورٹ متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو پیش کریں۔

>