ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل شائقین کو بھی انعامات ملیں گے،مگر کیسے؟

شائقین کو انعامات کیسے ملیں گے آئیے جانتے ہیں

10 April 2025
psl,prize,spectators,tickets

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ سیزن10کو یادگار بنانے کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ نے شائقین کرکٹ کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات دینے کااعلان کیا ہے۔

شائقین کو انعامات کیسے ملیں گے آئیے جانتے ہیں۔

شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم کی طرف لانے کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ نے حکمت عملی بنالی،ٹکٹ ہولڈرز کیلئے قرعہ انداز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ ٹین میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کے ہر میچ میں لاکھوں کے انعامات شائقین کیلئے مختص کر د ئیے گئے ہیں، پاکستان سپر لیگ میں ہر میچ کے پہلے ہاف میں ٹکٹ ہولڈر شائقین کیلئے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے ٹکٹ ہولڈر شائقین کرکٹ اب موٹر سائیکل، سمارٹ فونز اور متعدد گفٹس جیت سکیں گے۔

گزشتہ سیزنز میں شائقین کیلئے کیچ پکڑنے پر لاکھوں روپے کا کیش انعام رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کل 11اپریل سے شروع ہو رہی ہے، کل پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یو نائیٹڈکے مابین راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

>