ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسٹارلنک کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجراء مزید تاخیر کا شکار

پی ٹی اے  کا عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر اسٹار لنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ

28 April 2025

ایک نیوز:سرکاری ذرائع اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجراء مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجراء پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط کردیا،پی ایس اے آربی سٹارلنک کی مستقل رجسٹریشن کے لیے تمام تکنیکی اور ریگولیٹری معاملات طے کرنے میں مصروف ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے  نے  عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر اسٹار لنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے، پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے کے لیے پی ایس اے آربی کے ساتھ مستقل رجسٹریشن کا انتظار کرے گا،اسٹارلنک کو لائسنس کے اجراء کے لیے تمام قانونی تقاضے پورا کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب اسٹارلنک ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹارلنک پاکستان میں سروسز کے آغاز کے لیے لائسنس کے اجراء کا منتظر ہے ،اسٹارلنک دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،اسٹارلنک کو لائنس کے اجراء میں تاخیر کے بارے حکومت پاکستان اور پی ٹی اے ہی بہتر بتا سکتی ،عارضی رجسٹریشن کے بعد اسٹار لنک کی مستقل رجسٹریشن کیسے ممکن ہوگی یہ بھی حکومت ہی بتا سکتی۔

واضح رہے کہ  پاکستان سپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو سٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی۔

>