ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

گرمی کی شدت،پنجاب حکومت کاسکولوں میں تعطیلات کا فیصلہ 

موسم مزید گرم ہوا تو چھٹیاں ایک ہفتہ قبل بھی دی جا سکتی ہیں

28 April 2025
Punjab, government, decides, declare, holidays, schools, due, intense, heat

ویب ڈیسک:پنجاب بھر کے سکولوں میں یکم جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر نے تصدیق کی ہے کہ موسم مزید گرم ہوا تو چھٹیاں ایک ہفتہ قبل بھی دی جا سکتی ہیں۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے اگست میں سکولز کھولنے کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر کر دیے ہیں۔

 

>