ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان سپر لیگ کے سیزن10میں دلچسب مقابلے جاری ہیں،ملتان میں شدید گرمی اور ٹیموں کے تحفظات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے ملتان میں کھیلے جانے والے دو میچز ری شیڈول کر دیے ہیں۔
یکم مئی کا میچ لاہور شفٹ کر دیا گیا جبکہ10مئی کا میچ اب 11 مئی کو رات آٹھ بجے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے ملتان میں کھیلے جانے والے دو میچز ری شیڈول کر دیے گئے ہیں ،یکم مئی کو کھیلے جانے والا میچ اب لاہور میں کھیلا جائے گا، یکم مئی کو کھیلے ٹورنامنٹ کے ڈبل ہیڈر کے دونوں میچز اب لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : پہلگام واقعہ،سورو گنگولی کاپا کستان کیساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کرنیکامطالبہ
پہلا میچ دن ساڑھے تین بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ رات اٹھ بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
دس مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ اب11مئی کو رات آٹھ بجے ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔