ایک نیوز:اداکار فیصل رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کرچکے ہیں جسے وہ آج تک فراموش نہیں کرسکے۔
فیصل رحمان نے ایک انٹرویو میں اپنی عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداحوں کو بتانا چا ہتے ہیں کہ بچپن میں قائداعظم سے بھی مل چکا ہوں، اب لوگ خود اُن کی عمر کا اندازہ لگا لیں۔
فیصل رحمان نے مزید بتایا کہ جب وہ قائداعظم سے ملے، تب2سال بڑے تھے، انہوں نے کہا مجھے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے ملاقات مکمل طور پر یاد تو نہیں لیکن خواب کی طرح یاد ہے کہ محمد علی جناح سے ملا تھا۔