ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

دنیا کے انوکھے رقاص نے سر پر 468 گلاس رکھ کر رقص کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

یہ شاندار مظاہرہ ایسٹر کے موقع پر ایک روایتی تقریب کے دوران پیش کیا گیا

28 April 2025

ویب ڈیسک:قبرص ہنرمند ڈانسر ڈینوس خانٹس نے سر پر 468 شیشے کے گلاسوں کے ساتھ رقص کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شاندار مظاہرہ ایسٹر کے موقع پر ایک روایتی تقریب کے دوران پیش کیا گیا جہاں ڈینوس نے نہ صرف گلاسوں سے بھری ٹرے کا توازن برقرار رکھا بلکہ خوبصورت رقص سے حاضرین کو مسحور بھی کیا۔

واضح ہے اس سے قبل یہ ریکارڈ مئی 2023 میں ایرسٹوٹیلس ویلاؤرٹس کے پاس تھا جنہوں نے 319 گلاسوں کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

>