ویب ڈیسک:پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جو آج کل اپنے دیئے گئے بیانات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ۔
رجب بٹ ابھی پاکستان سے باہر لند ن میں موجود ہیںجہاں انہوں نے ایک ویڈیو میںدعویٰ کیاہے کہ برطانوی دارالحکومت میں مجھ پر ’’انتہائی سنگین‘‘ حملہ کیا گیا جس میں ان کی جان بچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی گئے ہیں جبکہ وہ خود ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے نظر آرہے ہیں،بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ سامنے آئے اور صورتحال کی وضاحت کی، ’’یہ کوئی مذاق یا ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک المناک حقیقت ہے‘‘۔
رجب بٹ کا کہنا ہے کہ حملہ شدید نوعیت کا تھا اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ اس میں زندہ بچ گئے ،انہوں نے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک مکمل وی لاگ جاری کریں گے جس میں تمام حقائق سامنے آئیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور ایک بڑا اعلان بھی کیا،’’میں جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں‘‘۔
خیال رہے کہ رجب بٹ کو پہلے بھی سنگین دھمکیوں کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سےوہ بیرون ملک ہیں۔