ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی نیشنل  سکیورٹی  ایڈوائزر مائیک والٹز اپنے عہدے سے مستعفی

مائیک والٹز صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے پہلے مستعفیٰ سینئر رہنما بن گئے

01 May 2025

ایک نیوز:امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا  کے مطابق مائیک والٹز صدر ٹرمپ کی دوسری مدت کے پہلے مستعفیٰ سینئر رہنما بن گئے، والٹز نے سگنل چیٹ گروپ بنایا، جس میں یمن پر فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کی گئی، اس گروپ  کا ایک صحافی غلطی سے گروپ میں شامل ہو گیا جس کے بعد سیکیورٹی خدشات سامنے آئے۔

امریکی میڈیا   کے مطابق ٹرمپ کی ٹیم کا کہنا تھا کہ چیٹ میں کوئی خفیہ معلومات شیئر نہیں کی گئیں ،استعفیٰ صدر ٹرمپ کے دوسرے دور کے پہلے 100 دن مکمل ہونے کے ہفتے میں سامنے آیا۔

>