ویب ڈیسک:سائنسدانوں نے یہ دریافت کیا ہے کہ ڈولفنز بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کا نام رکھتی ہیں۔
ڈولفنز اپنے ساتھیوں کو منفرد سیٹیوں کے ذریعے پہچانتی ہیں اور پکارتی ہیں، ان منفرد آوازوں کو "signature whistles" کہا جاتا ہے۔
سگنیچر ویسلز دراصل ہر ڈولفن کیلئے ایک مخصوص سیٹی جیسی آواز ہوتی ہے جیسے انسانوں کے نام ہوتے ہیں۔
جب کوئی ڈولفن اپنے کسی دوست کو بلانا چاہتی ہے تو وہ اس کیلئے مخصوص آواز نکالتی ہے، بالکل جیسے ہم کسی کو اس کے مخصوص نام سے پکارتے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریو کی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا کہ ڈولفنز ایک دوسرے کے signature whistles پہچانتی، دہراتی اور جواب تک دیتی ہیں۔ یہ عمل خاص طور پر بوٹلنوز ڈولفنز میں دیکھا گیا ہے، مزید برآں وہ ان آوازوں کو کئی سالوں تک یاد رکھ سکتی ہیں یہاں تک کہ 20 سال بعد بھی۔