ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارتی جھوٹ کو مفصل انداز سے بے نقاب کرنے کے بعد مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
مودی سرکار نےگھبراہٹ میں آئی ایس پی آرکا یو ٹیوب چینل،ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے29 اور 30 اپریل کوبھارتی جھوٹ کو مفصلاندازسےبے نقاب کیا تھا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی کاکول اکیڈمی میں کی گئی تقریر پر بھارتی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کر دی تھی۔
دوسری جانب بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کی تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی تھی، یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے بھارت نے یوٹیوب پر اے آر وائی نیوز سمیت سولہ چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں کیونکہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ بے نقاب کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا ان چینلز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی، جس کے بعد بھارت کو سچ اور حقائق بھارتی فوج اور سکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹ لگنے لگے۔
خیال رہے پہلگام واقعے کی حقیقتیں آشکار کرنے پر بھارتی میڈیا تلملا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہوئے واقعے پر جھوٹا اور گمراہ کن بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے لیکن اس کی مثال پیش نہیں کی گئی۔