ایک نیوز:پشتو کے مزاحیہ ادا کار میراوس تنگی وال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق میراوس تنگی وال پشتو کے مزاحیہ اداکار تھے، وہ پی ٹی وی کے علاوہ مختلف پشتوں چینلز کے سٹیج پر مزاحیہ کردار سے لوگوں کو لطف اندوز کرتے تھے۔
میراوس کی ایک ٹانگ بھی آخری وقت میں بیماری کی وجہ سے کاٹی گئی تھی ، میراوس تنگی کے رہائشی تھے اور آج بیماری کی وجہ سے وفات پاگئے۔