ایک نیوز: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن 5 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے ،مائیک ہیسن نے ایکس پر اسلام آباد پہنچنے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ دنوں کے لئے یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ نہیں کرسکوں گا، اسلام آباد تک پہنچنے کا سفر بہت لمبا ہے پہلے ڈونیڈن پھر آکلینڈ اور دبئی کے بعد اسلام آباد پہنچوں گا۔
واضح رہے کہ مائیک ہیسن 5 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ 6 اپریل سے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گا۔
rn