ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان بھارت کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے:عاصم افتخار

مقبوضہ جموں وکشمیر کا تنازع 70سال سے زائد عرصہ سے حل طلب ہے

06 May 2025
Pakistan, categorically, rejects, India's, allegations, Asim Iftikhar

ایک نیوز:اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے،تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستانی مندوب مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر کا تنازع 70سال سے زائد عرصہ سے حل طلب ہے،ہم اپنی سالمیت اور تحفظ کیلئے تیار ہیں ، پا کستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

 عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان پہلگام واقعہ پر آزادانہ تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ،بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، پا کستان نے دہشتگردی میں ملوث بھارتی حاضر سروس فوجی کلبھوشن یادیو کو پکڑا۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے،بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے خطے میں امن اور سلامتی کو خطرہ ہے، بات چیت ہی امن کا واحد راستہ ہے۔

دوسری جانب سفارتی محاذ پر پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے،پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا۔
 سلامتی کونسل کے5 مستقل ارکان سمیت15 ارکان اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر غور کیا جارہا ہے، مستقل مندوب عاصم افتخار سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکے بھارتی اقدام پر بریفنگ دیں گے۔
 اجلاس میں بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں سلامتی کونسل کے 15 اراکین بشمول 5 مستقل ارکان شریک ہیں، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیرکے عوام کے حق خودارادیت کی طرف بھی توجہ دلائے گا۔

>