ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل ٹین:کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی

پشاور زلمی کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے

08 May 2025
PSL,  Karachi, Kings, Peshawar, Zalmi, teams,

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ سیزن ٹن میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا، رات آٹھ بجے کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ٹورنامنٹ کا 27واں میچ آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

 پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ پہلے کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

 دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں آٹھ آٹھ میچز کھیل رکھے ہیں، محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں آج بارش کی بھی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔    

گزشتہ روز کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109رنز سے شکست دے دی تھی، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائےتھے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹر رائیلی روسو نے 6چھکے اور 13چوکےلگاکر 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

پی ایس ایل میں رائیلی روسو کی یہ تیسری سنچری ہے، رائیلی روسو  پی ایس ایل میں سب سےزیادہ سنچریاں بنانے والے غیرملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

حسن نواز نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

264رنز کے ہدف کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے  عماد وسیم 56 اور  بین ڈوارشوئس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے 3، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ سے قبل سٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

>