ایک نیوز:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا گلف سمٹ میں خطاب میں کہنا تھا کہ شام کی حکومت امن کے لیے کام کرے،امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں،خلیجی ممالک امریکا سے معاشی تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں، ٹرمپ کی جانب سے شام پر پابندیاں ہٹانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔
سعودی ولی عہد نے مزید کہا ہے کہ جی سی سی خطے میں امن کے خواہاں ہیں، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں، جی سی سی ممالک اور امریکا کے درمیان تعلق مضبوط ہو رہا ہے۔