ایک نیوز:امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کیجانب سے یمن جنگ کاخفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی کوبھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈ برگ نےانکشاف کیا ہے کہ یمن پرامریکی بمباری کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی، امریکی وزیردفاع نے جنگ کامنصوبہ غلطی سے بھیج دیا تھا، قومی سلامتی مشیر کی میسیجنگ سروس کی درخواست ملی۔
گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ مجھے سگنل چیٹ گروپ میں شامل کیا گیا،قومی سلامتی مشیر نے ٹائیگر ٹیم تشکیل دینے کاکام سونپا،میرے لیے یہ پہلی بارتھا کہ اس سطح کی میٹنگ کمرشل میسیجنگ ایپ پر کی جارہی ہو۔
گولڈ برگ نے کہا کہ یقین نہیں آیا کی ٹرمپ انتظامیہ اتنی لاپرواہوسکتی ہے،بعد میں گروپ چھوڑ دیا مگر کسی نہ کوئی نوٹس نہ لیا۔
قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ یٹ گروپ مستند ہونے کی تصدیق جائزہ لے رہے ہیں کہ غیر متعلقہ نمبر کیسے چین کاحصہ بنا۔