ایک نیوز:ایچ بی ایل پی ایس ایل10کی ٹیم لاہور قلندرز نےرسل ڈومینگو کو ہیڈ کوچ مقررکر دیا۔
ساوتھ افریقہ کے معروف کوچ رسل ڈومینگو ڈیرن گف کی جگہ لیں گے،ڈیرن گف نے ناگزیر ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی،رسل ڈومینگوجنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
رسل ڈومینگوکا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہوں،میں جلد کام شروع کرنے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملنے کا منتظر ہوں ۔
سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ رسل ڈومینگو ہیڈ کوچ کے طور پر قلندرز فیملی میں شامل ہو رہے ہیں،بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ اور کھلاڑیوں کو نکھارنے کی صلاحیت انہیں لاہور قلندرز کے لیے ایک قیمتی اثاثہ بناتی ہے،ہمیں یقین ہے کہ رسل ڈومینگو کی قیادت ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
لاہور قلندرز پہلا میچ 11 اپریل کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی