ایک نیوز: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا اور عید الفطر 30مارچ بروز اتوار کو ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ مملکت میں چاند نظر آگیا جس کے بعد عید الفطر کل ہوگی۔
سعودی عرب کے تمیر رصدگاہ میں شوال کا چاند نظر آیا ہے، سعودی عرب میں چاند کے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جارہا ہے اور سپریم کورٹ اعلان کرے گی۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں بھی عید الفطر31مارچ بروز پیر کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے عید الفطر 31مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں عید الفطر31مارچ بروز پیر کو ہوگی، برونائی میں عید الفطر31مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی، بنگلا دیش میں بھی عید الفطر31مارچ بروز پیر کو ہو گی۔
rn