ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغازمیں مندی کا رجحان

کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 1497پوائنٹس کی کمی ہوئی

09 April 2025
stock market,pakistan

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغازمیں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 1497پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 35 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔

امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد شروع ہونے والی معاشی تبدیلی کے اثرات ،کاروبارمیں تاریخی مندی رہی،پیرکوپہلے سیشن کے اختتام تک ہنڈرڈانڈیکس8ہزار پوائنٹس گر گیا تھا، ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار کی سطح تک آگیا تھا، دوسرے سیشن میں مارکیٹ نے چار ہزار پوائنٹس رکور کر لیے۔

بازار میں 71 کروڑ 7 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 43 ارب 2 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 117،601 جبکہ کم ترین سطح 110،103 پوائنٹس رہی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر  10پیسے مہنگا ہوگیا تھا،کاروبار کے اختتام پر ڈالر  280روپے 47پیسے سے بڑھ کر 280روپے 57پیسے پر بند ہواتھا

>