ایک نیوز(چودھری اشرف)جے اے زمان میموریل گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ،ایونٹ کے پہلے روز لیڈیز ،جوئینرز اور سینیئر ایونٹ کے مقابلے ہوئے ۔
لاہور جم خانہ گالف کورس پر شروع ہونے والی چیمپین شپ میں ملک بھر سے 550 سے زائد گالفرز ایکشن میں ہیں، لیڈیز میں بشری فاطمہ، آنیا فاروق سید، پرکھا اعجاز، انا جیمز گل برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔
سینیر کیٹیگری کے گالفرز میں بھی پہلے روز دلچسپ مقابلے دیکھنے میں آئے، ٹاپ 100 گالفرز چیمپین شپ کے مین راؤنڈ میں 10 اپریل سے ایکشن میں ہوں گے، ٹورنامنٹ میں نوے لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر مرحلے کا آغاز
لاہور جم خانہ گالف کلب میں 90 لاکھ انعامی رقم کی جے اے زمان میموریل اوپن گالف چیمپئن شپ جمعرات 10 سے 13 اپریل تک ہوگی۔
پی جی اے سے منظور شدہ ٹورنامنٹ میں ایونٹ کے مین ڈرا میں پاکستان کے 100 پروفیشنل اور ایمیچر گالفرز سمیت ساڑھے پانچ سو گالفرز حصہ لیں گے، ہول ان ون کے لیے گاڑی انعام میں رکھی گئی ہے، ایونٹ میں سات کٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔