ایک نیوز(چودھری اشرف)54ویں نیشنل سینئر والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا اور آرمی کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین کے پہلے کوارٹر فائنل میں نیوی نے اسلام آباد کو شکست دی۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں پی اے ایف نے پنجاب کے خلاف کامیابی سمیٹی، تیسرے کوارٹر فائنل میں آرمی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو زیر کیا، چوتھے کوارٹر فائنل میں واپڈا نے پی او ایف کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
آج پہلا سیمی فائنل آرمی اور پی اے ایف کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا اور نیوی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : جے اے زمان میموریل گالف ٹورنامنٹ ،ملک بھر سے گالفرز کی شرکت
خیال رہے کہ 54ویں نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر مرحلے کا آغاز ہو اتھا، نیوی اور پی اے ایف نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان نیوی نے اسلام آباد کو سٹریٹ سیٹس میں مات دی، نیوی کی کامیابی کا سکور پچیس تیرہ، پچیس سولہ اور پچیس تیرہ رہا۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں پی اے ایف نے پنجاب کو تین صفر سیٹ سے شکست دی، پی اے ایف کی کامیابی کا سکور پچیس اکیس، پچیس اکیس اور پچیس سولہ سے ہرایا۔