ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی پی سینیئر رہنما تاج حیدر کا انتقال ،پیپلزپارٹی کا 3روزہ سوگ کا اعلان

سینیٹر تاج حیدر کے نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائےگا

09 April 2025
ppp,haider taj,died

ایک نیوز:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے، انکے انتقال کی تصدیق اہلخانہ کیجانب سے کی گئی، تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اہلخانہ کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کے نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائےگا،پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 تاج حیدر8 مارچ 1942 کو کوٹہ راجستھان برطانوی ہند میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، انکے والد پروفیسر کرار حسین اس وقت میرٹھ کالج میں انگریزی ادب کے استاد تھے،1948میں یہ گھرانہ پاکستان ہجرت کر آیا اور تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول،رنچھور لائنز، کراچی سے حاصل کی ۔

والد کی سرکاری ملازمت اور مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث تاج حیدر نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ فیض ہائی سکول، کوٹ ڈی جی سے پاس کیا، انٹر میڈیٹ خیر پور کالج سندھ سے کیا،1959 میں بی ایس سی میں داخلہ لیا اور کراچی یونیورسٹی سے 1962 میں بی ایس سی آنرز کیا اور اسی یونیورسٹی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

صدر زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، بلاول بھٹو زرداری نے تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، اس موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

 

>