ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

لاہور میں جاری پاکستان خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم

لاہور میں جاری پاکستان خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم

30 March 2025

ایک نیوز:آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکیلئے پاکستان خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ختم ہو گیا،10روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد لاہور میں کیا گیا تھا۔

خواتین کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے قذافی سٹیڈیم اور غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا ،کھلاڑیوں کو فیلڈنگ بائولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی گئی ،کوچز نے کھلاڑیوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔

 کھلاڑی، کوچنگ و مینجمنٹ سٹاف عید منانے گھروں کے لئے روانہ ہو گئے،عید تعطیلات کے بعد تمام پلیئرز اور سٹاف3اپریل کو دوبارہ لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

>