ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم ضمیرپرپیغام میں کہا ہے کہ محبت،امن اوررواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ انسانیت کی بقاء کے لئے ساکنان ارض کا ضمیرزندہ رہنا ضروری ہے،اقوام متحدہ کاعالمی یوم ضمیرہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے،عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے افاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کاعازمین حج کے بروقت انتظامات اور سعودی پالیسی فالو نہ کرنیکانوٹس
مریم نوازنے کہا کہ انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کااحساس ضمیر میں برقراررہنا ضروری ہے، 2025کے لئے عالمی یوم ضمیرکا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں،مقبوضہ جموں وکشمیرکا مسئلہ 7دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیرمنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔