ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ٹی آئی کے حکومتی اور ناراض اراکین کے اختلافات شدت اختیار کرگئے

علی امین کو ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی ناراض گروپ نے فاورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ

05 April 2025

 ایک نیوز:خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے حکومتی اور ناراض اراکین کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی ناراض گروپ نے فاورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ کر لیا ،اسد قیصر ، عاطف خان اور شہرام ترکئی کے بارے میں وزیر اعلی ٰکے بیان کے بعد اہم رہنماؤں کے ناراض رہنماؤں سے رابطے کامیاب نہ ہوسکے ،وزیراعلیٰ سے ناراض ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ ہے۔

ذرائع نے  کہا ہے کہ  صوبائی ارکان  نے  علی امین  گنڈاپور کے خلاف فاورڈ بلاک بنا کر انہیں ہٹانے کیلئے ہر حد تک جانے کا فیصلہ  کیا ہے،  وزیراعلیٰ   کے پی کے کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے بھائیوں سے وزارت واپس لینے کا امکان  ہے۔

ذرائع نے بتایا  ہے کہ  علی امین  مزید ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے نئے صوبائی وزرا کی نامزدگی بھی کرسکتے ہیں ،اندرونی اختلافات سے پارٹی کاز اور بانی کی رہائی کی کوششوں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا ہڑ سکتا ہے ،ناراض اراکین کی جانب سے علیمہ خان سے رابطہ کرکے بانی کی منظوری حاصل کرنے کا بھی امکان  ہے۔ 

>