ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پشاور:رواں سال دہشتگرد حملوں میں شہید و زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری

رواں سال 152 پولیس،فورسز اہلکار اور شہری شہید،جبکہ 302 زخمی ہوئے

05 April 2025

 ایک نیوز:خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گرد حملوں میں شہید و زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ  جاری کردی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد حملوں میں رواں سال 152 پولیس،فورسز اہلکار اور شہری شہید،جبکہ 302 زخمی ہوئے، رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید 127 زخمی ہوئے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہلکار شہید ،46 زخمی ہوئے۔

رپورٹ  کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار و عام عوام شہید و زخمی ہوئے، خیبر 42 ،شمالی وزیرستان میں41 پولیس و فورسز اہلکار اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے،پشاور:حاصہ دار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 اہلکار شہید 12 زخمی ہوئے۔

 سکیورٹی  ذرائع  کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران صوبہ بھر میں 158 دہشت گرد ہلاک ہوئے، خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع میں 73 آپریشنز ہوئے، مارچ میں سب سے زیادہ 40 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک ہوئے، ڈی آئی میں 25، مہمند 20، بنوں، اور مردان میں 18،18 دہشت گرد  انجام کو پہنچے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان 13، لکی مروت میں 7 دہشت گرد واصل جہنم ہوئے، باجوڑ میں 6، خیبر 4، کرک اور ٹانک میں 2،2 دہشت گرد ہلاک  ہوئے،  چارسدہ، سوات، ہنگو پشاور میں ایک ،ایک دہشت گرد انجام کو پہنچے ، دہشت گردوں سے 123 ایس ایم جی، 29 راکٹ لانچر، 9 مشین گن بر آمد ہوئیں۔

>