ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیر اعظم شہباز شریف کی اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی

05 April 2025

ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف   نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑر اور خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کی ، وزیراعظم  نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت  کی،پارٹی رہنماؤں نے بلاول بھٹو کی طرف سے وفاقی حکومت کے نہروں کے فیصلے پر بیان بازی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے  پارٹی رہنماؤں سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا حکومت کا خاصا ہے کہ ہم تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں ،اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش  آئندہے۔

>