ایک نیوز:اگر آپ موسم گرما کے دوران کہیں گھومنے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو گوگل میپس میں اس حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے۔
گوگل میپس کے اس فیچر کا مقصد صارفین کو موسم گرما کے دوران گھومنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے،ان میں سب سے نمایاں فیچر سکرین شاٹس سے مقامات کی نشاندہی کرنے اور انہیں کسی لسٹ میں محفوظ کرنے کا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کے لیے اپنے تفریحی سفر کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا۔
جب میپس میں نئی سکرین لسٹ کو ان ایبل کیا جائے گا تو گوگل کے اے آئی ماڈل جیمنائی پر مبنی یہ فیچر مقامات کو شناخت کرکے ان کے بارے میں ٹیکسٹ فراہم کرے گا۔