ویب ڈیسک:پاکستان کی مقبول جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نےیورپ کے ملک سپین میں فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک فٹبال میچ دیکھ رہے ہیں،دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں منا رہے ہیں،حال ہی میں اس جوڑی نے سپین کے مشہور سانتیاگو برنابیو سٹیڈیم میں ہونے والا فٹبال میچ دیکھا۔
میچ ریال میڈرڈ اور والنسیا کے مابین تھا ،دونوں اداکاروں نے ریال میڈرڈ ٹیم کو سپورٹ کیا،میچ کے دوران ریال میڈرڈ اور والنسیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا،تاہم ٹیم ریال میڈرڈ کو والنسیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عائزہ خان اور دانش تیمور نے سٹیڈیم سے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے خوب پسند کیا، تصاویر میں دونوں اداکار نہایت سٹائلش انداز میں نظر آئے۔
عائزہ خان ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور پُرکشش نظر آئیں جبکہ دانش تیمور کا لُک بھی مداحوں کو اچھا لگا ۔
خیال رہے کہ عائزہ اور دانش کی شادی2014میں ہوئی تھی اور انکے دو بچے ہیں، دونوں اداکاروں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے منفرد مقام حاصل کیا ہے۔