ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی۔
مندی کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا ،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 6287 پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 504 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف اورتیل کی قیمتوں میں کمی ،سعودی وخلیجی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی
بدلتی ہوئی عالمی معاشی صورتحال کے پیش نظر سٹاک مارکیٹ پر فوری اثرات سامنے آئے ہیں، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی نظر آرہی ہے، ہنڈرڈانڈیکس 6 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا ، مندی کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا ،مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 504 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 31پیسے مہنگا ہوا تھاجبکہ انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زبردست تیزی رہی تھی،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس کی نئی بلندی کو چھو گیا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 985 پوائنٹس کا اضافہ ہواتھا، مارکیٹ 1 لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔