ایک نیوز:آج دنیا بھر میں یوم صحت منایا جارہا ہے،ہر سال7اپریل کو عالمی یوم صحت منایا جاتا ہے۔
یہ دن ہر سال7اپریل کو عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اداروں کی سپانسپر شپ سے منایا جاتا ہے،1948میں ڈبلیو ایچ او نے پہلی عالمی صحت اسمبلی کا انعقاد کیا تھا، اسمبلی نے 1950 سے ہر سال 7اپریل کو عالمی یوم صحت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔
صحت کا عالمی دن ڈبلیو ایچ او کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اسے ہر سال صحت جیسے ایک اہم موضوع کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کرنے کے لیے ایک موقع کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس سال کا موضوع "صحت مند آغاز، امید بھرا مستقبل"ہے،عالمی یوم صحت 2025 کے موقع پر پاکستان میں "ہر ماں، ہر نوزائیدہ، ہر جگہ" اچھی صحت کے ساتھ پروان چڑھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: "صحت مند آغاز، امید افزا مستقبل"صحت کے عالمی دن پر وزیراعظم کا پیغام
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان میں اسوقت54فی صد آبادی کو بنیادی صحت کی ضرورت خدمات میسر ہیں ،تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی صحت کے وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے، قا ئد ا عظم محمد علی جناح کا ایک صحت مند قوم کا خواب ہی ہماری رہنمائی کرتا ہے،یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہیں۔
علاج کی سہولیات کو یقینی بنانےکیلئے ٹیلی میڈیسن کی طرف جارہے ہیں ،ڈاکٹرز اور دوا کو عوام کی دہلیز تک لایں گے،نرسز کی تعداد کو بھی بڑھانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا نظام متعارف کروا رہے ہیں ،آئیے اس خواب کی تکمیل کی جانب قدم بڑھائیں"۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صحت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم صحت پر پنجاب کے عوام کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،پنجاب میں صحت مند پنجاب وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے لاکھوں مریضوں کو محض چند ماہ میں گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ 1250مراکز صحت کو جدید ترین اور خوش وضع کلینک میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہبڑے ہسپتالوں میں علاج معالجہ، طبی ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کے لئے بھر پور اور موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،پہلی مرتبہ عوام کو ان کی گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،مریم نواز ہیلتھ کلینک میں عوام کو بنیادی مراکز صحت کی نسبت بہتر سہولتیں میسر ہیں۔