ایک نیوز:ویساکھی میلہ میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ برادری آج واہگہ بارڈر پہنچ گی۔
صوبائی وزراء رمیش سنگھ اروڑہ ، ملک فیصل ایوب کھوکھر اور بلال اکبر خان خوش آمدید کہیں گے ، واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندگان بھی موجود ہوں گے ،تاریخ میں پہلی مرتبہ سات ہزار سے زائد یاتری پاکستان آرہے ہیں ۔
پنجاب حکومت کے یاتریوں کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات پاک رینجرز ، پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنیوالے اداروں کی تیاریاں مکمل ہیں،یاتریوں کو سخت حفاظتی حصار میں ننکانہ صاحب پہنچایا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے مذہبی رواداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے بیساکھی میلے کے لیے سکھ یاتریوں کو ریکارڈ 6,629 ویزے جاری کر دیئے،اس سال جاری کئے جانے والے ویزوں کی تعداد معمول کی تعداد سے دگنا ہے۔
rn