ویب ڈیسک:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اس خبر نےسوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے ،کیا یہ خبرسچ ہےآئیے جانتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ زیر گردش ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میںعالمی میڈیا ٹائمز ناؤ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 16ستمبر 2025کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
اس دعوے کی جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ کہ ٹائمز ناؤ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے، وزیراعظم مودی اور پی ایم او انڈیا کے سرکاری اکاؤنٹس پر بھی ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔
خیال رہے کہ یہ افواہ شو سینا کے رہنما سنجے راؤت کے ایک بیان کے بعدنکلی، جس میں انہوں نے 31 مارچ کو الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس چاہتا ہے کہ مودی ستمبر تک ریٹائر ہوجائیں۔
تاہم بی جے پی اور آر ایس ایس نے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے واضح کیا کہ مودی 2029 تک وزیراعظم رہیں گے۔
دوسری جانب ٹائمز ناؤ کی گروپ ایڈیٹر اِن چیف انوشکا کمار کاکہنا ہے کہ اس وائرل تصویر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،یہ جعلی خبر پھیلانے کی کوشش ہے اور ہم نے اسے ایکس پر رپورٹ کر دیا ہے۔