ایک نیوز:وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی ٰکمال کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہیں،صحت کے شعبے میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کی سہولت نہ ملنے سے زچہ و بچہ کی زندگی خطرات کا شکار ہو جاتی ہیں، انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ہمیں جدید خطوط پر کام کرنا ہوگا،صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ڈبلیو ایچ او کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ صحت کا شعبہ وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،مصطفی کمال ہمیں صحت کے شعبے میں مواقع پیدا کرنے ہیں۔