ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

کنگنا رناوت گھر کا ایک لاکھ بل آنے پر تلملا اٹھیں

انکے گھر کا بجلی کا ایک لاکھ روپے بل آیا ہے

09 April 2025
kangna,angry,bill,electricity

ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت نےاپنے گھر میںبجلی کا بل زیادہ آنے پر بھار تی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے بجلی کا ایک لاکھ روپے کا بل آنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خواب سنائیں،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت اپنے منالی میں واقع گھر کا بجلی کا بھاری بھرکم بل دیکھ کر تلملا اٹھیں۔

اداکارہ آج کل سیاسی جلوسوں میں شرکت کرہی ہیں،انہوںنے ریاست ہماچل پردیش کے ٹاؤن منڈی میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب میں کہا کہ انکے گھر کا بجلی کا ایک لاکھ روپے بل آیا ہے اور یہ اس گھر کا بل ہے جس میں میں رہائش پزیر نہیں ہوں۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوئی ہے کہ یہ ہو کیا رہا ہےاس ملک میں ،جہاں لوگوں کے پاس نوکری نہیں ہے ،کھانے کو ملتا نہیں،غریب انسان کس طرح زندگی گزار رہا ہے،کسی کو پتہ ہے،وہاں اس گھر کا ایک لاکھ بل آجانا جہاں میں رہتی بھی نہیں ہوں،سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نے اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، میں کہوں گی کہ یہ بھیڑیے ہیں اور ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہوگا۔

 

>