ایک نیوز:شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں اختتام ہونے کو ہیں، پی ایس ایل10کا کل سے آغاز ہو رہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
11اپریل سے شروع ہونے والے پی ایس ایل میں 6 ٹیموں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔
پاکستان کے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں گروپ راؤنڈ سمیت مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے، ایلیمنیٹر اور فائنل سمیت 13 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،پنڈی سٹیڈیم کوالیفائر سمیت 11میچز کی میزبانی کرے گا۔
ملتان اور کراچی میں 5،5 میچز ہونگے، کراچی کنگز اپنے ابتدائی تمام5میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گا،13مئی کو پنڈی میں کوالیفائر،14مئی کو لاہور میں پہلا ایلیمنیٹر اور16مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل شائقین کو بھی انعامات ملیں گے،مگر کیسے؟
جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 18مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پی ایس ایل میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ممتاز بیٹر ڈیوڈ وارنر سب سے مہنگے کرکٹر بنے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ اردو کمنٹری کا فیصلہ خوش آئند ہے اور یہ کرکٹ کے عام مداحوں کے لیے بہترین تفریح ثابت ہو گی، امید ہے کہ پرامن اور شایان شان انداز میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان میں کرکٹ کو ایک نئی قوت اور توانائی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔