ایک نیوز:انڈر23ورلڈاسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان کے نور زمان نے جیت لیا۔
ڈی اے کریک کلب میں ہونیوالی 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے پانچ گیمز پر مشتمل فائنل پاکستان کے نور زمان نے مصری حریف کریم الترکی کٰکلاف دو صفر کے خسارے سے کم بیک کے بعد 3سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔
نورزمان جیت کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے، اس موقع پر نور زمان نے کہا کہ فائنل جیتنے کیلئے سخت محنت کی، میری محنت کا صلہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا۔
انہوں نے کہا کہ جیت پورے ملک کیلئے اعزازہے، میچ کیلئے پریشر نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، آخری لمحےتک فائٹ کی اور کامیابی اپنےنام کی۔