ایک نیوز:پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 04 اپریل 2025ء کو 15،752.7 ملین ڈالر تھے۔
زر مبادلہ ذخائر کی تفصیلات یہ ہیں:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 10,699.4 ملین ڈالر تھے، کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر 5,053.3 ملین ڈالرتھے ،زرمبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر: 15,752.7 ملین ڈالر تھے۔
واضح رہے کہ 04 اپریل 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 ملین ڈالر کے اضافے سے 10,699.4 ملین ڈالر ہو گئے۔