ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا تیزی پر اختتام

مارکیٹ میں 30ارب روپے مالیت کے 47ارب کروڑ حصص کے سودے ہوئے

15 April 2025

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرےروز ہنڈرڈ انڈیکس میں 385پوائنٹس کااضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈر ڈ انڈیکس 385پوائنٹس  اضافے کے ساتھ  ایک لاکھ16ہزار755پوائنٹس پر بند ہوا۔

  مارکیٹ میں 30ارب روپے مالیت کے 47ارب کروڑ حصص کے سودے ہوئے ، جبکہ آج ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 117،362پوائنٹس اور کم سطح 116،645رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 446کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبارہوا ،218کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،174میں کمی ہوئی۔  

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ16ہزار390پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 3پیسے سستا ہوگیا ، کاروبار کے اختتام پر  ڈالر 280روپے 60پیسے سے کم ہوکر  280روپے 57پیسے پر بند ہوا۔

>