ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

روانڈا کے وزیرخارجہ  آئندہ ہفتے پاکستان کادورہ کریں گے ،ترجمان دفترخارجہ 

روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کریں گے

19 April 2025

ایک نیوز: ترجمان دفترخارجہ کے  مطابق جمہوریہ  روانڈا کے وزیرخارجہ  اولیور جے پی ندوہونگیرے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر 21 اور 22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کریں گے،وزیراعظم اور چیئرمین سینٹ کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ اہم وفاقی وزرا سے بھی ملیں کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  روانڈا کے وزیر خارجہ اسلام آباد میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کا باضابطہ افتتاح کریں گے،اولیور جے پی ندوہونگیرے کی پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

واضح رہے کہ  کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

>